کراچی: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی ملازمین کی اسکروٹنی اور تنخواہوں کو آن لائن کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی، چھ ممبران پر مشتمل کمیٹی چار ماہ میں حتمی رپورٹ سیکرٹری بلدیات کو پیش کرے گی، نوٹیفکیشن

کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہوں گے، سیکشن افسر ایڈمن کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے، دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور بلدیاتی اداروں میں ایمپلائز یونین کا ایک نمائندہ شامل ہو گا، کمیٹی نوٹیفکیشن میں موجود ٹی او آرز کے تحت کام کرے گی۔

ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی تمام بلدیاتی اداروں میں موجود ملازمین کی اسکروٹنی کرے گی، تنخواہوں کو آن لائن کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کے ملازمین کی تنخواہیں اے جی آفس سندھ یا ڈائریکٹوریٹ فنانس آفس سے جاری کی جائیں، موجودہ کمیٹی اس حوالے سے بنے والی پچھلی انکوائری کمیٹی کے نکات کو بھی مدِنظر رکھے گی، اس سے قبل بلدیاتی ملازمین کی اسکروٹنی اور آن لائن تنخواہوں کے اجرا کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، انکوائری کمیٹی میں اس وقت کے ایڈیشنل سیکرٹری غلام عباس دھتو اور ڈپٹی سیکرٹری اپیل نظیر احمد شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here