بیرسٹر مرتضی وہاب نے پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار کو گیم چینجر قرار دیدیا۔

اس حوالے سے مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کاشت کیے گئے پام اور آئل کی پیداوار کا تجربہ قابل عمل اور کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ پام کے 1100 درخت آزمائشی طورپر کاشت کیے گئے تھے،پورے پاکستان کے لئے خوشخبری ہے کہ پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرکول کے بعد یہ سندھ حکومت کا پام آئل منصوبہ بھی نئی مثال ثابت ہوگا اور پام کی کاشت اور آئل کی پیداوار سے ضلع ٹھٹھہ میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات وساحلی ترقی کا پام آئل منصوبہ ہزاروں خاندانوں کے لئے روزگار کا سبب بنے گا، پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ واحد اور پہلا منصوبہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here