رپورٹ: محمد فضل الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خان : دس دن سے بہن لاپتہ ہے پولیس ملزمان گرفتار نہیں کرسکی ہم کہاں جائیں۔ ٹانک کی رہائشی انیلہ شاہین اپنی بہن کی بازیابی کی دہائی دینے ڈیرہ پریس کلب پہنچ گئی ۔
اپنے بوڑھے والد فرید اور بھائی حکمت اللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیلہ شاہین نے کہا کہ پانچ نومبر کو میری بہن نگہت شاہین ڈیرہ میں واقع پرائیویٹ سکول ڈیوٹی پر اپنے کزن نقیب اللہ کے ہمراہ جا رہی تھی کہ راستے میں عنایت اللہ ولد عبداللہ جان نے اپنے تین نامعلوم افراد کے ساتھ مریالی عید گاہ کے مقام پر اسے گاڑی کے ذریعے اغوا کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہ نومبر کو مجسٹریٹ درجہ اول کو درخواست دی کہ احتشام ولد شریف اور مسعود ولد محبوب کے بیٹے پر ایف آئی آر درج کی جائے کیونکہ یہ دونوں عنایت اللہ کے ساتھ ملوث ہیں مگر پولیس نے ابھی تک نہیں گرفتار نہیں کیا پولیس ہماری بہن کی برآمدگی کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم نے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے کمپلینٹ سیل وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی شکایات سیل پر بھی پر شکایت درج کرائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہم انصاف مانگ رہے ہیں مگر انصاف فراہم نہیں کیا جارہا۔
ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ گورنر خیبر پختونخوا وزیر اعلی خیبر پختونخوا خان اور آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہماری بہن کو بازیاب کرایا جائے۔