کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے گلگت بلتستان الیکشن میں نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے گلگت بلتستان میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے الیکشن چوری ہوئے ہیں، میں ابھی تھوڑی دیرمیں گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں شرکت کے لئے جارہا ہوں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here