اسٹاف رپورٹ

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کما ل نے کہا ہے کہ ایک طرف را کے ثبوت دئیے جارہے ہیں تو دوسری طرف را کے ایجنٹ کو پارٹی بنا کر دی گئی ہے۔
کراچی میں انہوں نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، مجھے یہ باتیں پہلے بھی معلوم تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک خالد مقبول صدیقی کے بارے میں یہ باتیں نہیں بتائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا جھنڈا اٹھا کر الطاف حسین کو زندہ رکھا ہوا ہے، الطاف حسین کا جھنڈا نشان محفوظ کررکھا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا موجود ہونا سب سے بڑا خطرہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here