لندن کے علاقے ایڈمنٹن میں نامعلوم شخص نے تیز رفتار گاڑی کو پولیس اسٹیشن کے دروازے سے ٹکرا دیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق واقعہ شمالی لندن کے علاقے ایڈمنٹن میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شخص نے گاڑی پولیس اسٹیشن کے دروازے سے ٹکرا دی۔ بعد ازاں حملہ آور سڑک پر آتش گیر مواد پھینک کر اسے آگ بھی لگاتا رہا۔

حملہ آور کا یہ عمل دیکھ کر آپس پاس موجود لوگوں نے اس کا گھیراؤ کرلیا، اسی اثنا میں پولیس اہل کار بھی موقع پر پہنچ گئے اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے فوری بعد کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظر فور اسٹریٹ کو بھی مکمل خالی کرالیا گیا۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سفید رنگ کے لباس میں ملبوس تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 40 سال ہے

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اہلکار اسٹیشن عمارت میں واپس چلے گئے۔ لندن کے میئر صادق خان کا واقعہ سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں لکھنا تھا کہ وہ میٹ پولیس کمشنر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران اور دیگر ریسکیو اداروں کا صورت حال قابو کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here