پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات میں اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے ۔
جس میں مشترکہ طور پر کہا گیا کہ علاقائی اور قومی مضمرات کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات شفاف انتخابات بنائے جائیں۔
جبکہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل میں شفافیت نہ ہونے کے گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں حصہ لینا پری پول دھاندلی ہے ۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی عمل میں وفاقی حکومت کی مداخلت گلگت بلتستان کی عدالت اور انتخابی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دونوں جماعتوں کے گلگت بلتستان کے صدور انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے حکمت عملی طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔