رپورٹ : حسن علی مغیری
وگن: چار روز قبل چانڈیو قبیلے کے نواب سردار احمد خان چانڈیو اور اسکے چہوٹے بھائی نواب برھان خان چانڈیو کے رہاشگاھ پر آء جی سندھ مشتاق مھر کے احکامات پر 2 ڈی آء جیز سمیت 7 اضلاع کے ایس ایس پی نے بھاری تعداد میں پولیس اہلکاروں نے گھر پر بنا اجازت کے چادر اور چئودیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کے ایسے عمل کے خلاف آج وگن میں چانڈیو برادری کے سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں بھادر خان چانڈیو ۔ معشوق علی چانڈیو ۔ محمد علی چانڈیو ۔ عاجز چانڈیو ۔ عبدالخالق چانڈیو اور دوسرے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آء جی سندھ مشتاق مھر نے سندھ میں اپنا قانون بنا لیا اور پیپلزپارٹی ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ایم پی ای نواب سردار احمد خان چانڈیو اور اسکے چہوٹے بھائی نواب برھان خان چانڈیو کے رہاشگاھ پر بنا اجازت سرچ آپریشن کیا ہے اسکےہم مذمت کرتے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نوٹیس لیکر ہمارے سرداروں کو تحفظ فراہم کرے آء جی سندھ مشتاق مھر کے خلاف کاروائی کر کے کوئی ایماندار آء جی سندھ مقرر کریں۔