لاہور / ڈبلن: کورونا کا پاکستان کرکٹ پر بھی گہرا اثر پڑنے لگا جب کہ نیدرلینڈزمیں اگلے 4 ماہ تک کھیلوں کے بڑے مقابلوں پر پابندی عائد کردی گئی جس کی وجہ سے گرین شرٹس کا دورہ بھی ملتوی ہوگیا۔
وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں نیدر لینڈز کی حکومت نے پرائمری اسکول اور چند ضروری شعبے کھولنے کا عندیہ تو دیا لیکن اسپورٹس ایونٹس اور میوزک فیسٹیول سمیت عوامی اجتماعات پر یکم ستمبر تک پابندی عائد کردی ہے،بغیر تماشائیوں کے بھی کھیلوں کا انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،اس صورتحال میں ڈچ فٹبال لیگ نے بھی اپنا رواں برس کا سیزن تمام ونے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم مارک روٹ نے کہاکہ ہم کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے، اس لیے ستمبر تک تمام قسم کے آرگنائز اسپورٹس پر بھی پابندی ہوگی۔
دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے سیریز ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں، انھوں نے کہاکہ نیدر لینڈز کورونا وائرس سے شدید متاثرہوا اور ہم وہاں جانیں گنوانے والے افراد کیلیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here