بریسٹ کینسر کے عالمی دن کے موقع پردوسرے اسپتالوں کی طرح سول اسپتال کراچی میں بھی مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار منعقد کیا گیا

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹرز نے بتایا کہ ہر سال 80 سے 90 ہزار بریسٹ کینسر کے مریض رپورٹ ہوتے ہیں، جبکہ 40 ہزار سے زائد خواتین اس مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں

ایم ایس نور محمد سومرو اور اے ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں بریسٹ کینسر کے علاج کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے والی خواتین بلا ہچکچاہٹ مرض کا علاج یقینی بنائیں، اور علامت ظاہر ہوتے ہی فوری ڈاکٹرز سے رجوع کریں

اس موقع پر شرکا نے اس خطرناک مرض سے بچاو کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے سیمینار کے انعقادپر ایم ایس سول اسپتال کی کاوشوں کو سراہا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here