اسٹاف رپورٹ
گمبٹ: ملک کے مشہور لوک فنکار شوکت علی گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سے صحتیاب ہوکر لاہور روانہ ہو گئے۔ شوکت علی کا حکومت سندھ کی جانب سے اعلاج کیلئے لاہور سے بلایا تھا۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کے اعلاج کے اخراجات حکومت سندھ نے برداشت کئے۔ ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کے مطابق ان کے اعلاج کیلئے جدید ادویات اور طریقہ کار استعمال کیا گیا۔ ان کو جب لاہور سے لایا گیا تھا تو وہ بیہوش تھے لیکن گمبٹ میں اعلاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے اور انہوں نے اپنے گائے ہوئے نغمے سنائے۔ ڈاکٹر بھٹی کا کہنا تھا کہ شوکت علی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ اور اپنی خیریت کی اطلاع بھی دی ہے۔