اسلام آباد: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

زمبابوے کی ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی جہاں سے مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔

زمبابوے کے کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لیے جائیں گے اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کو 7 روز تک کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہو گا۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے زمبابوے کی ٹیم لاہور پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 نومبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 8 نومبر اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here