لاہور: کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا ہے کہ ایف آئی آرکٹوانے سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔

کیپٹن (ر) صفدرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جاہل مجھے مزارات کا تقدس سمجھارہے ہیں، ہم نسلوں سے مزارت کا ادب کرنے والے لوگ ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدرنے کہا کہ ایف آئی آرکٹوانے والے کون لوگ ہیں، کیا خلا سے ایف آئی آرکٹوائی گئی، ایف آئی آرسے ڈرنے والا نہیں ہوں، رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا، میں مادرملت اورنوازشریف کا پیغام لے کرچلوں گا۔

واضح رہے کہ مریم نوازکی مزارقائد پرحاضری کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدرنے نعرے بازی کی تھی اورمزارقائد کے احاطے میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے نعرے لگائے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here