وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل 20 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔ اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف جلسوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔ مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کابینہ کو ملک میں کرونا کے پھیلاؤ کی صورت حال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here