پیپلزپارٹی رہنما ذوالفقار جکھرانی نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس آئی اصغر مغیری نے ڈیوٹی کے دوران الطاف عمرانی سے 20 ہزار نکالے تھے، جس کے بعد الطاف عمرانی کو ولید تھانے پر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اصغر مغیری کی کوئی وردی نہیں پھاڑی، بلکہ اس نے خود پھاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف پیپلزپارٹی کا رہنما ہے جس سے کوئی شراب برآمد نہیں ہوا یہ سارا ڈرامہ اصغر مغیری نے خود رچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے کی صاف اور شفاف انکوائری کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here