رپورٹ: علی یونس علی
گلگت: نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسیمبلی کے انتخابات ہر حال میں ۱۵ نومبر کو ہی ہوں گے۔ضرورت پڑنے پرفوج کو طلب کیا جائیگا۔ چیف سیکریٹری کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میر افضل خان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقرر وقت پر کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کریں گے، اگر کوئی ضرورت پڑی تو فوج کو طلب کیا جائیگا۔پولنگ اسٹیشنس پر پولیس، جی بی اسکائوٹس اور رینجرز تعینات ہوں گے۔ گلگت کے انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں ظاہر کئے جانے والے خدشات بے جا ہیں۔