اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی سے استعفی طلب کرلیا، متاثر کن کارکردگی نہ ہونے کے سبب اپوزیشن لیڈر سے استعفی طلب کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطہ شروع کر دیا، ایم پی ایز کی رائے اپنے حق میں کرنے اور منانے کی کوششیں تیز کر دیں۔