پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن (ر) صفدر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 8 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
نیب ذرائع نےبتایا کہ احتساب بیورو مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کر رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کے خلاف حلقے کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے آفس پہنچ گئے ہیں۔
نیب نے ان کو ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی کے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی تھی۔ مذکورہ کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔