والٹ ڈزنی نے 2019 کی لائیو ایکشن ریمیک فلم ‘دی لائن کنگ’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

جنگل کے بادشاہ شیر، اس کی بیوی شیرنی اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے نئے بچے ‘سمبا’ کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی فلم کو ابتدائی طور پر 1994 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

‘دی لائن کنگ’ اس زمانے میں اتنا مقبول ہوئی تھی کہ فلم نے اس زمانے میں بھی ایک ارب ڈالر کی کمائی کی تھی۔

‘دی لائن کنگ’ فلم کو دیکھ کر دنیا بھر کی کئی نسلیں جوان ہوئیں اور حیران کن طور پر مذکورہ فلم کو دیکھ کر جوانی میں قدم رکھنے والے شخص ہی اب تیسری فلم کی ہدایات دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here