اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ میں پی پی کی بیڈ گورننس کے خلاف اتحادی جماعتیں متحرک،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے مسائل پر خرم شیرزمان کا سیاسی شخصیات سے رابطہ شروع کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے علامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کا جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو سے رابطہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سندھ میں امن امان اور بھائی چارے کےفروغ کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں میں ہونے والے نقصانات اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے بارش متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی سے کسی خیر کی توقع نہیں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے ملکر سندھ کی عوام کا مقدمہ لڑے گی،سندھ حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔ خرم شیر زمان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سندھ کی تقسیم کےخلاف ہے۔