اسٹاف رپورٹر

کراچی: ڈی جے کالج اور کامرس کالج کے اساتذہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ڈی جے سندھ گورنمینٹ کالج کراچی کے اسپورٹس کمپلیکس پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔


رینجرز کی جانب سے دیوار توڑ کر قبضے کی کوشش کی گئی۔ جس کو ڈی جے کالج کراچی اور کامرس کالج کراچی کے اساتذہ نے ناکام۔ بنا دیا۔


اساتذہ نے اپنی نگرانی میں دوبارہ دیوار تعمیر کروا دی۔ یاد رہے گذشتہ کئی سالوں سے رینجرز نے اس اسپورٹس کملپیکس پر قبضے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ کالج کی ھاسٹلز پر کئی سالوں سے رینجرز کا قبضہ ہے۔


پرنسپل شہزاد مسلم کے مطابق رینجرز حکام گرائونڈ پر دروازہ لگا کر میدان اپنے زیر استعمال لانا چاہتے ہیں ۔رینجرز حکام میدان میں ہیلی پیڈ بنانے کے خواہشمند ہے۔کسی کو میدان پر قبضے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here