لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں میٹروٹرین کوجلد آپریشنل کرنےکی تائید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سابقہ دور حکومت میں شروع کیے گئے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کی لاگت کے اس منصوبے کو دسمبر2017ء میں مکمل ہونا تھا لیکن عدالتی حکم امتناع اور حکومتوں کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تقریباً 3 سال کی تاخیر کا شکار ہوا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اگست2015ء میں اورنج لائن ٹرین کا کام شروع کرایا تھا اور 3 مرتبہ کو اس کو آزمائشی طور پر چلایا بھی جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here