اوستا محمد

ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی بڑی کاروائیاں دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ گھر سے چوری ہونے والی ٹیکسی ڈرائیور کی کار اور ایک موٹر سائیکل کو بر آمد کر لیا، ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی نے سٹی تھانے میں ایس ایچ او سکندر سعید عمرانی،سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال،سب انسپکٹر مٹھل خان دیناری کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوتال پولیس تھانے کو دہشت گردی کے کیس میں مطلوب ملزم اعظم کو گرفتار کر لیا ہے انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم دہشت گردی کی کاروائیوں کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

اور ان کے خلاف نوتال پولیس میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دو ہفتے قبل ابڑو محلہ سے نا معلوم چور گھر میں داخل ہو کر ٹیکسی ڈرائیور ذوالفقار ابڑو کی مہران گاڑی چوری کر کے لے گئے تھے، گاڑی کی بر آمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سٹی صدر اور منگولی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے تھے پولیس کا گھیراؤ تنگ ہونے کے باعث گزشتہ شب چوروں نے مہران گاڑی کو جعفر آباد اور نصیر آباد کی سر حدی پٹی پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

اور پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا جبکہ منگولی اور نوتال پولیس سے تین اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور ایک موٹر سائیکل کو زیر دفعہ 550 میں قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ سٹی پولیس نے بچے کے ساتھ زنا کے مقدمے میں بھی پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد نے سٹی پولیس اور سی آئی پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا علاوہ ازیں ٹیکسی یونین کے صدر محمد حیات مغیری و دیگر عہدیداروں نے ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس کی کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ملک عبدالغفار سیلاچی ،سٹی ایس ایچ او سکندر سعید ،سی آئی ا ے انچارج صوبدار خان ،کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی کو بر آمد کیا ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے ہم نصیر آباد پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہے بعد ازاں پولیس کے آفیسران کو ہار بھی پہنائے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here