اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگارہا ہے اور بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔
ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر میں ماسکو روانہ ہورہا ہوں جہاں کل روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات طے ہے، روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، انرجی سیکٹر میں روس سے باہمی تعاون پر بھی بات ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت 2 طرفہ گفتگو کے لیے تیار نہیں ہے، کیونکہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے، بھارت کی چین کے ساتھ بھی گفتگو حتمی نیتجے پر نہیں بڑھ رہی، بھارت کا رویہ خطے کے امن کو داؤ پر لگارہا ہے اور بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہے۔