چین نے خلائی سفر کے حوالے سے اہم پیشرفت کرتے ہوئے دوبارہ قابل استعمال اسپیس کرافٹ کی محفوظ لینڈنگ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسے خلا میں آنے جانے کا آسان اور سستا طریقہ کار قرار دیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے ژنہوا کے مطبق یہ اسپیس کرافٹ 4 ستمبر کو روانہ ہوا اور زمین کے مدار میں 2 دن گزار کر 6 ستمبر کو واپس لینڈ کرگیا۔

اس خلائی جہاز کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں یہاں تک کہ بنیادی ڈیزائن بھی معلوم نہیں۔

اس کی کوئی تصویر یا خاکہ بھی موجود نہیں، بس یہ افواہیں ہیں کہ یہ امریکا کے ایکس 37بی سے ملتا جلتا اسپیس کرافٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here