واٹس ایپ کے بعد اب فیس بک نے افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے میسنجر میں فارورڈ میسجز کی تعداد محدود کردی ہے۔

اس کا اعلان رواں سال مارچ میں کیا گیا تھا اور اب اس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

فیس بک نے بتایا ہے کہ اب ایک میسج کو ایک وقت میں وقت میں 5 افراد یا گروپس کو ہی فارورڈ کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق اس پابندی سے نقصان دہ مواد اور گمراہ کن وائرل معلومات کے پھیلاؤ کو سست کرنے میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here