کراچی: اداکار فیروز خان نے ایک بار پھر کنگنا رناوت کو سبق سکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کنگنا رناوت پاکستان کے خلاف بولنا چھوڑدیں تو بالی ووڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلموں سے زیادہ پاکستان مخالف بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔ کنگنا اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر اگلتی نظر آتی ہیں اور اب تو صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ ان کی ہر دوسری ٹوئٹ پاکستان مخالف بیانات سے شروع ہوکر پاکستان کے نام پر ہی ختم ہوتی ہے۔
پاکستان مخالف بیانات دے کر کنگنا رناوت خبروں میں رہتی ہیں ورنہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی خاص قابل ذکر کام تو ہے نہیں جس کی وجہ سے انہیں شہرت ملے۔ ایک بار پھر کنگنا رناوت نے بھارت کے اندرونی معاملات میں پاکستان کو بیچ میں لاکر اپنی سطحی سوچ کا ثبوت دیا ہے۔