عمرکوٹ. اے. بی آریسر
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاھ نے کہا کہ سندھ میں بارشوں نے تباہی کردی ہے اس لیے پانی کی نکاسی متاثرہ لوگوں کو شیلٹر اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل پے۔ سندھ میں اس وقت مشکل حالات ہیں ایسے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے شبلی فراز کے بیان پر دکھ ہوا، وزیر اعظم سے میری بات ہوئی ہے مجھے امید ہے کہ وہ سندھ حکومت کی مدد کریں گے۔
عمرکوٹ میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا اس سال بارش نے نوے سالہ رکارڈ توڑ دیا ہے. ایسے میں لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے سندھ محدود وسائل کے باوجود ہم لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ شبلی فراز کے بیان پر دکھ پہنچا ہے یہ وقت سیاست کا نہیں ہے میری وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے مجھے امید ہے کہ وفاقی حکومت مشکل حالات میں سندھ حکومت کی مدد کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پندرہ ستمبر سے اسکول کھلنے باتیں کی جارہی ہیں مگر ہم بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتے، کیوں کہ بچوں کو ایس اوپیز پر عمل کرانا بہت مشکل ہے اس لیے پہلے ہائیر ایجوکیشن یونورسٹیز کو کھولا جائے گا اور بعد میں مرحلہ وار اسکول کھولے جائیں گے۔