اوستا محمد رپورٹ: منظور سومرو
ڈیرہ مراد جمالی میں رشتے کے تنازعہ پر بھائی نے اپنی سگی بہن اور اسکے شوہر کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے بھنگر محلہ میں رشتہ کے تنازعہ پر عبدالحمید نے اپنی بہن درناز اور اس کے شوہر محمد بخش کو ٹی ٹی پسٹل سے فائر کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا اور واردات کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا واقع کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیوی اور شوہر کے دہرے قتل کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کر دی ہے۔
مقتول محمد بخش کے رشتہ داروں کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ اپنی بہن درناز کو اپنے گھر میں روکے رکھا تھا لیکن بہن بعد ازاں واپس اپنے شوہر کے گھر چلی گئی جس پر ملزم مشتعل ہو گیا کہ بہن اپنے شوہر کے پاس کیوں گئی جس کی بناء پر ملزم نے 5 بچوں کے والدین کو ان کے گھر میں بچوں کی موجودگی میں بیدردی کے ساتھ قتل کر دیا۔