اسٹاف رپورٹ
کراچی: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے بے پناہ مسائل ہے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے لڑ رہی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس او کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل وفاقی، صوبائی حکومت کے نہیں ہے، کراچی کے مسائل ملکر حل کرنے ہوں گے، ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں، جب بارش زیادہ ہوگی تو پانی بھی اکٹھا ہوگا، پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام ہونا چاہیئے۔

کراچی میں سب سے زیادہ متاثر ڈیفنس کا علاقہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے سیاست کرنے نہیں، مریم نوازخاموش تھی تو لوگوں کو اعتراض تھا، اب مریم نواز بول رہی ہے تو اس پر بھی اعتراض ہے، جب بارش زیادہ ہوتی ہے توجدہ۔ دوبٸی کی بھی یہ صورتحال ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here