چین میں ایک ریسٹورنٹ کی دو منزلہ عمارت گرنے سے 29 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سات زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چین کے شہر لنفین کے ایک ریسٹورنٹ کی دومنزلہ عمارت گرگئی۔ حادثہ صبح نو بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا۔ ریسکیوٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ستاون افراد کو ملبے سے نکالا جاچکا ہے۔ خدشہ ہے کہ مزید کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ذمےداران کا تعین کیا جائے اور انہیں گرفتارکیا جائے۔ سات سو سے زائد افراد امدادی کاموں میں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here