اسٹاف رپورٹ

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسیمبلی خرم شیر زمان نے سب ڈویژن مراد میمن اور ابراہیم حیدری کو آفت زدہ قرار دینے پر حکومت سندھ پر تعصب پرستی کا الزام لگا دیا۔ کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے مخصوص علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ایک بار پھر تعصب پرستی کا مظاہرہ کیا ہے، پورا کراچی قدرتی آفت کا شکار ہے لیکن سندھ حکومت نے صرف اپنے ووٹرز کو ہی ترجیح دی۔

سب ڈویزن مراد میمن، ابراہیم حیدری سے زیادہ دیگر علاقے بھی شدید متاثر ہیں، کلفٹن، سرجانی، لانڈھی، کورنگی، بلدیہ، ملیر، نیو کراچی، صدر، لیاری اور دیگر آبادیاں شدید متاثر ہوئی ہیں، پی پی نے صرف ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جہاں ان کے ووٹر ہیں شہر کے دیگر علاقوں کو بھی آفت زدہ قرار دیا جائے،
شہر میں لوگ امدادی کارروائی کے منتظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here