اسٹاف رپورٹ

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں بارش، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بلاک ہونے پر بھی گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیز بارش کے بعد کھڑی فصلیں اور باغات تباہ ہوگئے ہیں۔


گلگت بلتستان میں مواصلات کی خرابی کے باعث میڈیا کو نقصانات رپورٹ کرنے میں بھی دشواری ہے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کے لئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔
وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں دیگر امدادی اور بحالی کے محکموں کو بھی فل فور فعال بنائے۔ مسافروں کی حفاظت کے لئے شاہراہ قراقرم پر بنی ایک سرنگ میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔


شاہراہ قراقرم پر بنی سرنگ کی مرمت کے لئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گر سکتی ہے۔


سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ میں سیاحوں اور مقامی افراد کے جانی و مالی نقصان پر گہری تشویش ہے۔


بارشوں سے دیامیر اور دیگر اضلاع میں کھڑی فصلیں اور باغات بھی بہہ گئے ہیں
وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت شہریوں کی مدد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔

ہم حکومت کو گلگت بلتستان کے شہریوں کے دکھوں کو نظرانداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکن متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here