اسٹاف رپورٹ
کراچی: سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوجانے کے بعد، ماہ محرم کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کی مدت میں ۳۰ اگست تک توسیع کردی ہے۔ سندھ کے دارالحکومت میں ایڈمنسٹریٹر کی مقرری کے حوالے سے فواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یونس ڈاگھا کو مقرر کیا جائیگا۔ لیکن ذرائع کے مطابق یونس ڈاگھا کی مقرری کے امکانات نہیں، لیکن کمشنر کراچی یا سندھ حکومت میں سیکریٹری کے طور پر مقرر نجم شاھ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ مقرری دس محرم کے بعد ہو ہوگی۔