مٹھی رپورٹ: وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بچانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کام کررہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے۔ بلوچستان کی طرح تھرپارکر میں بھی ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے مشترکہ کام کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے فوری طور 26 کروڑ نشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا قیام عمل میں لاکر کام شروع کردیا گیا ہے۔
دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سروے اور اسپرے سے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ وفاقی وزیر
مٹھی۔ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے چائنا پاکستان سے مکمل تعاون کررہا ہے اور اس حوالے سے چائنا کی جانب سے 5 ڈرون جہاز فراہم کئے ہیں ۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے اے لوکسٹ بھی منگوائے گئے ہیں۔ اس وقت فوری طور پر ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو بچانے کے لئے مزید اسپرے گاڑیوں کی ضرورت ہے۔
سید فخرامام نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مقامی ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں سے مل کر ٹڈی دل پر قابو پایہ جاسکے گا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے تعلقہ اسلام کوٹ اور دیگر تعلقوں میں ٹڈی دل کے حملوں سے فصلوں کو محفوظ بنائے جانے کے کام کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے کوآرڈینیٹر جنرل معظم اعجاز نے کہا کہ وفاقی و چائنا حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ سامان صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا ہے اور مزید سامان مہیا ہوگا تو وہ بھی صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سید فخرامام اور نشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے کوآرڈینیٹر لفٹنٹ جنرل معظم اعجاز کی جانب سے دربار ہال مٹھی میں اس حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا اور سندھ سمیت دیگر صوبوں کے اعلی حکام سے ٹڈی دل کے متعلق کئے گئے اقدامات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔تھرپارکر ضلع کوئلہ؛ گرینائٹ پتھر؛ چائنا کلے اور نمک جیسی قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو۔
تھرپارکر میں 447 صحت مراکز ہیں جبکہ دل کی بیماریوں کے لئے بھی NICVD جیسا بہترہن ادارہ کام کررہا ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمہ اور فصلوں کو ان کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تھرپارکر نے فوری کام کا آغاز کرتے ہوئے 1261775 ایکڑ زمین سروے کرائی گئی اور اسپرے کا کام شروع کیا گیا۔ ڈی سی تھر
وفاقی وزیر تحفظ خوراک و تحقیق کی جانب سے ضلع انتظامیہ تھرپاکر کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات اور عملی کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبہ سے کام کیا جائے گا۔ سیکریٹری زراعت سندھ عبدالرحیم سومرو حکومت سندھ کے نمائندہ کے طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تعاون اور سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی تعداد 63 سے بڑہا کر 106 کرنے اور 478 افراد پر مشتمل عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکٹینشن سندھ ہدایت اللہ چھچھرو۔
صوبے بھر میں ٹڈی دل کے خاتمہ اور فصلوں کومحفوظ بنانے کے لئے 9989326 ہیکٹرزمین کی سروے اور 115202 ہیکٹر زمین پر اسپرے کیا گیا ہے جبکہ تھرپارکر ضلع میں 1200ہیکٹر زمین پر ایرل اسپرے کیا گیا ہے۔
مٹھی۔ محکمہ زراعت سندھ کی جانب سے شکایتی سیل بھی قائم کیا گیا ہے جس میں 1370 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا ازالہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایگریکلچر ایکٹینشن