ترک صدررجب طیب اردوان نے بحیرہ اسود میں ترک ساحل کے قریب قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیاہے ۔
ترک خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیب اردوان نے استنبول کے تاریخی دولماباغچہ محل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ‘ترکی کو بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بڑے ذخائر ملے ہیں’۔
طیب اردوان نے کہا کہ گیس کی تلاش کرنے والے جہاز فاتح نے 11.3 کھرب کیوبک فٹ قدرتی گیس دریافت کرلی ہے۔
ترک صدرکاکہنا تھا کہ بحیرہ اسود کے قریبی صوبے میں گیس دریافت ہونے والے علاقے میں ٹیونا ون ذخیرے کی ٹیسٹنگ، جائزہ اور انجنیئرنگ تحقیق کے تمام مراحل مکمل کرلیے گئے ہیں اور اب اس منصوبے کو ’’سکاریا گیس فیلڈ‘‘ کا نیا نام دیا گیا ہے۔