اسٹاف رپورٹ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی وحدت کے خلاف سازشیں بند نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا رخ کرنے، کالاباغ ڈیم اور ایم آرڈی کی طرز پر تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے تحت پی پی پی کراچی ڈویزن کیجانب سے کراچی پر وفاق کے قبضے اور سندھ کی تقسیم کی سازش کے خلاف صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے باھر احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وقار مھدی، راشد ربانی،سعید غنی، جاوید ناگوری، لال چند اکرانی، سمیت دیگر رہنماؤں اور بڑء تعداد میں خواتین و مرد کارکنان نے شرکت کی۔

احتجاج میں شامل شرکاء کی کراچی پر وفاق کا قبضہ نامنظور۔ سندھ کی تقسیم نا منظور کی نعرے بازی کی۔۔ احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے آج کا سندھ بھر میں احتجاج سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والوں اور کراچی پر قبضے کے خواب دیکھنے والوں کے لئے بھرپور جواب ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم سندھ کو دھمکیاں مت دو۔ سندھ پر قبضے کی باتیں مت کرو ورنہ سندھ کی عوام کو اسلام آباد کے راستے بھی دیکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کے اگر سندھ دھرتی ماں کے خلاف سازشیں بند نہیں کی گئی تو پہر کالاباغ ڈیم اور ایم آرڈی کی طرز پر تحریک چلائینگے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کے کراچی سندھ ہے اور سندھ کے کسی شھر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دینگے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں ۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی کراچی کے روینیو پر نظر ہے اور این ایف سی میں صوبے کے حصے سے کٹوتی چاھتے ہیں اس لئے کراچی پر قبضہ کرنا چاھتے ہیں. انہوں نے کہا کے سندھ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور سندھ پر حملہ آور ہو کر وزیراعظم پاکستان کو ٹوڑنا چاھتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کا سندھ توڑنے کا یہ خواب پرانہ ہے جو کبھی تعبیر نہیں ہوگا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ توڑنے میں عمران خان اپنے اتحادیوں کا آلہ کار بن رہے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ میں گورنر راج اور نئے صوبے کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ہیں۔ ایسی باتیں کرکے سندھ کی عوام میں نفرتیں نہ بڑھائی جائیں۔۔انہوں نے کہا کے سندھ ایک صوبہ ہے اور ایک ہی رہے گا ۔سندھ میں نیا صوبہ کبھی نہیں بنے گا اور سندھ کی تقسیم کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کے سندھ پر حملہ کرنے والوں کی ٹانگیں توڑدینگے۔ نثار کھوڑو نے خطاب میں مزید کہا کےوفاق اپنی ناکامیاں سندھ پر پر مت تھونپیں۔ پیٹرول گئس بجلی کھانے پینے کی اشیاء مھنگی کرکے قرضے اتارنے کی باتیں کی جا رہے ہیں۔ عمران خان کی وہ بھی غلطی تھی جب وہ آمر مشرف کے چمچے بنے تھے اور پارلیامنٹ کو گالی دی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ایم کیو ایم آئین کو توڑنا چاھتی ہے۔

مگر آئین میں صرف چار صوبے ہیں ۔ایم کیو ایم سندھ میں نئے صوبے کی بات کر کے سندھ تورنا چاھتی ہے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کی تقسیم کی سوچ رکھنے والے اپنا دماغ درست کرلیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ون یونٹ کے خلاف سندھ کی تحریک شاید یہ لوگ بھول گئے ہیں. نثار کھوڑو نے کہا کے یہ حکمران 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاھتے ہیں۔18 ویں ترمیم کا ھر موڑ پر دفاع کرینگے۔ انہوں نے کہا کے سندھ کو این ایف سی ایوارڈ، اور اپنا آئینی حصہ چاھیئے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی ڈویزن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ک کل پہر ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں نے سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ کیا ہے۔ جو لوگ سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کر کرہے ہیں وہ سندھ میں نفرتیں پیدا کر رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کے آج بھی ایم کیو ایم کی سیاست اور سوچ الطاف حسین کی سوچ سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کے اگر ایم کیو ایم سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرے گی تو پہر نہ ایم کیو ایم کو مانتے ہیں نہ ایم کیو ایم کی سیاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی کے دو سالہ اقتدار میں عوام کو چکی میں پیس دیا گیا ہے۔ سعید غنی۔نے کہا کے جس جس چیز کا نوٹس وزیراعظم نے لیا ہے وہ چیز عوام کی دسترس سے دور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کے بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں کراچی سے کشمور تک کسی کو نشستیں چھیننے نہیں دینگ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here