Pak_national_assembly

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس 21 اگست کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اہم ملکی و قومی امور سمیت عوامی مفاد کیلئے قانون سازی کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 اگست کوبلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نئے پارلیمانی سال پرخطاب کریں گے ۔

وزارت پارلیمانی امور کے حکام کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں مشیر پارلیمانی اموربابراعوان،سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹری،عملہ شریک ہوئے ، اجلاس میں نئے پارلیمانی سال کیلئے کیلنڈر تیار کر لیا گیا ہے۔

اب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہو گا ، فیصلہ آئینی خلاپیدا ہونے سے بچانے کیلئے کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here