کندھ کوٹ: کندھ کوٹ سٹی فور میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شدید گرمی میں عوام بلبلا اٹھی ، شہری سڑکوں پر نکل آئے پریس کلب کے سامنے شہر کی مین شاہراہ پر بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاھرہ کیا ، ٹائر نظر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا ، ٹریفک جام ہوگئے ، شہریوں نے واپڈا والوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ سٹی فور میں مصنوعی فالٹ بتا کر گزشتہ 24 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے ، گرمی میں جینا جنجال ہوگیا ہے ، ہر ماہ بل تو ادا کرتے ہیں مگر واپڈا والوں کے ناروا سلوک سے بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا شہر کے دوسرے فیڈرز میں بجلی پانچ گھنٹے بند کی جاتے ہیں مگر سٹی فور میں 18 گھنٹے بجلی کرکے بار بار ٹرپنگ سے ذہنی مریض کردیا ہے ، مظاھرین نے چیف انجنیئر سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ دو روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو انڈس ھائی وے بلاک کرکے دھرنا دیا جائے گا ، مظاھرین نے ماتم کرکے واپڈا عملداروں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، دھرنا دو گھنٹے تک جاری رہا