لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سندھ کے تمام باسیوں کو وفاق کی کراچی پر قبضے کی سازش کے خلاف 19 اگست کو سندھ بھر میں اعلانیہ احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کردی ہے۔ سندھ دھرتی کا معاملہ صرف پیپلز پارٹی کا مسئلہ نہیں سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کا مسئلہ ہے۔ ھم سب سندھ دھرتی کے بیٹے ہیں اس لئے سندھ دھرتی ماں کو بچانے کے لئے کردار ادا کرنے کا ھم سب پر فرض ہے۔
سندھ کی عوام دھرتی ماں کی بچانے کے لئے کردار ادا کریں یہ ان کا سندھ پر احسان تصور ہوگا۔ کراچی سندھ ہے کراچی پر وفاق کے قبضے کی سازش کے خلاف اعلانیہ احتجاج میں سندھ کے تمام باسی شرکت کرکے پی ٹی آئی کی ان سازشوں کو کھلے عام بے نقاب کریں۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اپنے رعب میں سندھ کی وحدت پر حملے آوار ہونا چاھتی ہے۔
اب وقت آگیا ہے کے سندھ کے تمام باسیوں کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے سندھ کے خلاف عزائم کو مٹی میں ملا دیں۔ سندھ دھرتی کے خلاف روزانہ سازشوں کو ھوا دینے اور عوام کواکسانے کے لئے وزیراعظم اور وفاقی وزراء شامل ہیں۔ وزیراعظم کراچی پر قبضہ کرکے این ایف سی پر ڈاکہ ڈالنا چاھتے ہیں جو کے ان کا پرانے عزائم ہیں۔ سندھ نے ملک بنایا اور یہ حکومت سندھ ماں کی وحدت پر حملے آور ہونا چاھتی ہے۔
وفاقی حکومت کا سندھ دھرتی ماں پر حملہ آوار ہونا ملک سے غداری ہے۔ سندھ پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترداف ہے۔ سندھ نے جس طرح کالاباغ ڈیم کے خلاف اور ایم آر ڈی تحریک میں کردار ادا کیا اب سندھ دھرتی کو بچانے کے لئے جان کی ہرواہ کئے بغیر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔