لاڑکانہ رپورٹ: غلام مہدی بلوچ

مختلف قومپرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کا ساتھیوں سمیت اپنی پارٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کرنے والے حفیظ ہکڑو کا کہنا تھا کہ قومپرست جماعت نوجوانوں کو حقوق کے نام پر ملک دشمن سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر رہائش پذیر قومپرست رہنما شفیع برفت و دیگر نوجوانوں کو تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری وفاداریاں اور جدوجہد پاکستان کے لیے ہے، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نوجوانوں کو اپیل کرتا ہوں کہ اپنی ساری توجہ تعلیم پر دیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے یہ اعلان کیا کہ یوم جشن آزادی قوم کے ساتھ مل کر منائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here