جاپان میں شدید گرمی کی لہر جاری بعض علاقوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔
جاپان کے محکمہ موسمیات کے حکام نے لوگوں کو لو لگنے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئےکہاہے کہ کثرت سے مشروبات پینا، کھلی جگہوں پر سورج کی تپش سے بچنا اور چار دیواری کے اندر ایئرکنڈیشنر کا استعمال کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر چار بجے تک بلند ترین درجہ حرارت 38.2 ڈگری سنی گریڈ تھا جو یاماناشی اور کوشو کے علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا ۔
جبکہ وسطی ٹوکیو میں 35.8درجہ حرارت ڈگری رہا۔ا محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کانتو خطے میں مقامی طور پر طوفانی بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے ۔