پشاور: وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا افتتاح کریں گے۔
بہترین سہولتوں سے آراستہ جدید ائیرکنڈیشنز بسوں میں اب پشاور کے شہری سفر کرسکیں گے جس میں انہیں وائی فائی اور موبائل چارجنگ سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی، اس کے علاوہ معذور افراد کے لیے بھی بسوں اور اسٹیشنز میں الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔
مسافروں سے پہلے اسٹاپ تک 10 روپے جب کہ 5 کلومیٹر کی مسافت پر 5 روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔
مسافروں کی معلومات کے لیے جدید نظام وضع کیا گیا ہے جب کہ پلیٹ فارمز پر مسافروں کی حفاظت اور مؤثر کارکردگی کے لیے خود کار دروازے نصب کیے گئے ہیں، بس اسٹیشنز میں مسافروں کی سہولت کے لیے خود کار برقی سیڑھیاں اور لفٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔