کراچی: پولیس ڈپارٹمنٹ میں گذشتہ 5 سال سے فوتی کوٹا پر نوکریاں نہ ملنے کے خلاف امیدواروں کا کراچی کی سی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرا کیا گیا۔ اس حوالے سے امیدوار عبدالرحمان کلہوڑو اور جنید احمد ، امتیاز شاہ سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 137 کانسٹیبل پوسٹس کی منظوری چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے بھی دے دی ہے پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری فزیکل ٹیسٹ بھی لی گئی ہے جس کو ایک سال کا عرصہ گذر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے پر پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس میں ہمارے 3 لوگ زخمی ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں فوتی کوٹا پر جلد سے جلد بھرتی کیا جائے، دوسری صورت میں ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔