پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی آصف زرداری کی نیب میں پیشی کیلئے لائحہ عمل بنانا شروع کردیا۔

اسٹاف رپورٹر

کراچی: لاہور میں مریم نواز کے نیب میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نیب میں آنے کے موقع پر بڑی تعداد میں کارکنوں کے نیب آفیس کے باہر جمع ہوجانے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اس حوالے سے لائحہ عمل بنانا شروع کردیا ہے۔


پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے صوبہ سندھ کے تمام ضلعی صدور کو ھدایت کی جاتی ہے کے 17 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیامینٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کی راولپنڈی نیب آفس میں طلبی کے حوالے کے اپنے اپنے اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کا فوری اجلاس طلب کریں اور لائحہ عمل مرتب کرکے صوبائی صدر کو رپورٹ پیش کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here