پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ‘کل رات جاتی امرا میں 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، پتھر مارنے والے کارکن کو 25 ہزار روپے دیے گئے جبکہ بیگم صفدر کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کو ایک لاکھ روپے دیے گئے’،

فیاض الحسن چویان اور پنجاب کے وزیرقانون راجا بشارت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، راجا بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں بلکہ ان کے کرتوتوں کی وجہ سے بلایا گیا تھا۔

راجا بشارت کا کہنا تھا کہ آج کا واقعہ امن و عامہ کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش تھا اور نیب کے 20 سالہ دور میں اس طرح کی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کبھی دیکھنے کو نہیں ملا جس کا آج مظاہرہ کیا گیا جبکہ آج یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آئی کہ مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر حملے کی تاریخ دہرائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here