اسٹاف رپورٹ
کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے رکن سندھ اسیمبلی حلیم عادل شیخ نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی کراچی میں بطور ڈی سی تعیناتی معاملے پر کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسٹیبلشمنٹ ڈویزن کی جانب سے ضیاء الرحمان کی سندھ میں تعیناتی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی دوسرے صوبے کے ملازم کو رلیو کرنے کے لیے تیار نہیں، اس لیئے پی ٹی آئی اب ضیاء الرحمٰن کے خلاف عدالت میں جائیگی۔
اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس حوالے سے قانونی مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ سینیئر وکلاء سے مشاورت اور ملاقات پٹیشن کو آخری شکل دے دی ایک دو روز میں سندھ ہائی کورٹ میں دآئر کر دی جائیگی، ہماری ضیاالرحمان سے کوئی ذاتی مخاصمت یا سیاسی دُشمنی نہیں ہے۔ اُصولی اختلاف ہے کہ انکی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا وہ اگر اتنے اچھے افسر ہیں تو اپنے صوبے میں جائیں
کیا سندھ میں پی ایم ایس اور ڈی ایم جی افسران ختم ہوگئے تھے؟ سندھ کے افسران کی حق تلفی کی گئی ہے۔