اسٹاف رپورٹر
لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، قومی احتساب بیورو، نیب کی جانب سے بھیجے کے نوٹس پر بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور پہنچیں تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور پولیس کے درمیاں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ایک دوسرے پر پتھر برسائے گئے۔ پولیس نے لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس بد مزگی والی صورتحال میں نیب نے مریم نواز کا بیان ریکارڈ کرانا ملتوی کردیا۔ مسلم لیگ نون اور پنجاب حکومت صورتحال کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ اس صورتحال کے بعد مریم نواز اور پنجاب حکومت کے وزراء نے پریس کانفرنسز سے خطاب کیا۔