اسٹاف رپورٹر
کراچی: ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ کے تمام ضلعی ھیڈکوارٹرز میں کل بدھ کو احتجاجی مظاھرے اور دھرنے دئیے جائینگے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مصیبت اعظم عمران خان کی وفاقی حکومت سندھ میں16،16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کی عوام سے انتقام لے رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی ایجنڈا عوام کی زندگی اجیرن بنانے کی ہے عوام کو رلیف دینے کی نہیں، ایک طرف بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ تو دوسری طرد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، اوور بلنگ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔
ماضی میں دھرنوں میں بجلی کے بلز جلانے والے عمران خان آج بجلی بن کر عوام پر گر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے پاس عوام کی بھتری کے کئے کوئی ویزن نہیں۔ آج ملک بھر کی عوام مصیبت اعظم عمران خان کی وفاقی حکومت سے بے زار ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے جھوٹے دعووں کا پول عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے دھرنے میں سول نافرمانی کی تحریک کی دھمکیاں دینے والے عمران خان کی حکومت کے خلاف اب عوام سراپا احتجاج ہیں۔
سندھ نے پاکستان بنایا اور سندھ ہی ملک بچانے کے لئے مصیبت اعظم عمران خان کی حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے کردار ادا کرے گا وزیراعظم عمران خان سے اتحادی بھی بے زار ہیں اور وہ تنہا ہوچکے ہیں جلد مزید تنہا ہوجائینگے۔ ملک میں مسائل کا واحد حل قبل از وقت نئے شفاف انتخابات ہیں۔
ملک میں نئے شفاف انتخابات کرواکر عوام کو جمھوری حکومت منتخب کرنے کا موقعہ دیا جائے۔