کراچی: وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب کی موجودگی میں کراچی میں بجلی کا بدترین بحران ہوگیا، کے الیکٹرک کئی گھنٹوں سے بجلی سپلائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔
کورنگی سیکٹر 31 اے الواسع ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کے تعطل کو 10 گهنتے بیت گئے ، جبکہ کورنگی اطراف پوش علاقوں مخدوم سوسائٹی، دارالسلام سوسائٹی کی بجلی 24 گھنٹے بحال ہے۔
کے الیکٹرک کی طرف سےکورنگی کی گنجان آبادیوں کی بجلی بند کرکے لوڈ پوش علاقوں کو شفٹ کرنے اور من مانی کا سلسلہ عروج پر جاری ہے۔
جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کورنگی کے افسران باقاعدگی سے بل کی ادائیگی کرنے والی گنجان آبادیوں کی بجلی بند کرکے لوڈ پوش علاقوں میں شفٹ کرنے میں ملوث پائے گئے۔
جبکہ صارفین کا کے الیکٹرک کورنگی افسران و اہلکاروں اور پرائیویٹ کارندوں کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔